مودی کی کرپشن کے بعد بھارت کے 11 افسران سے 45کروڑروپے برآمد

343

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی افسران کا سرکاری خزانے میں 45کروڑ کا غبن سامنے آگیا، مودی کی کرپشن اور ہیرا پھیری کے قصے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ذرائع کے مطابق مودی کی کرپٹ فطرت نے بھارت کے اہم سرکاری اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، کرپٹ مودی سرکار کے زیر سایہ کام کرنے والے بھارتی افسران بھی مودی کی روش پر چل پڑے، بھارتی افسران آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں ملوث نکلے۔ کرناٹک میں خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جن سے کرپٹ افسران بے نقاب ہو گئے،کرناٹک میں چھاپوں کے دوران 11 افسران کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، چھاپوں کے دوران 11افسران سے 45کروڑ روپے برآمد کیے گئے جو ان کی آمدن سے زائد اثاثوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے 9اضلاع میں آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں چھاپے مارے گئے اور کروڑوں کا غبن سامنے آ گیا، اس سے قبل مودی کے اڈانی نامی بینک کی کرپشن کی داستان عالمی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ واضح رہے جنوری 2023ء میں امریکی ریسرچ سینٹر ہنڈن برگ نے اڈانی اور مودی کے گٹھ جوڑ کی چشم کشا رپورٹ شواہد کے ساتھ پیش کی تھی کیا، بھارتی قانون آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے کرپٹ افسران کو قرار واقعی سزا دے گا یا مجرمان کی پشت پناہی کرے گا؟