میرپوخاص،عشق کی ناکامی پر نوجوان نے پھندا ڈال کرخودکشی کرلی

83

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) عشق میں ناکامی پر نوجوان نے گھر میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے نوجوان کا موبائل فون اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے سیٹلائٹ ٹاون پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع پنہور کالونی کے رہائشی 17 سالہ نوجوان محمد عثمان عباسی جو کہ بلدیہ شاپنگ کمپلیکس میں ایک موبائل کی دکان پر کام کرتا تھا نے اپنے گھر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے نوجوان کا موبائل تفتیش کیلئے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ورثا کے مطابق نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ موبائل فون کی دکان پر کام بھی کرتا تھا خودکشی کرنے کی وجہ ہمیں معلوم نہیں ہے اور گھر والوں سے کوئی تنازع بھی نہیں تھا دوسری جانب پولیس کے مطابق نوجوان نے عشق میں ناکامی پر خودکشی کی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔