کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز اور پریس کلب کے سینئرممبر حیدر عباس جعفری انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ مسجدوامام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کواٹر میں بعد نماز ظہرین ادا کردی گئی مرحوم نے شعبہ فوٹو گرافی میں تقریباً 65سال اپنی خدمات سرانجام دیں،مرحوم کو نیوز فوٹو کے حوالے سے بڑی پذیرائی حاصل رہی حید ر عباس جعفری مرحوم کے انتقال پر پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر زکے صدر محمد جیمل سیکریٹری نعمان نظامی، خزانچی سید عمران علی وجملہ عہدیداران نے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم کے صاحبزادے تراب حیدر جعفری سے تعزیت کی،اور شعبہ فوٹو گرافری میں ان خدمات کو مثالی کرار دیا مرحوم ایک ملن ساز معاشرے کا دکھ رکھنے والے تھے اپنی جذبات کی عکاسی وہ اپنی تصاویر کے ذریعے کرتے تھے اللہ مرحوم کے درجات بلند فر مائے آمین ۔