پاکستان علماء کونسل کا احتجاج

32

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کی جانب سے خصوصی نشستیں پی ٹی آئی کو دیئے جانے کیخلاف پاکستان علماء کونسل حیدرآباد کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز شفیق، کامران احمد و دیگر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کا نظام عدل 139ویں نمبرپر کیوں ہے۔ اس ملک کے ججز عدالتی فیصلے آئین کے مطابق نہیں بلکہ عوامی دباؤ پر کرتے ہیں، جج قانون و آئین نہیں بلکہ موبائل اور ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کودی جانے والی خصوصی نشستیں واپس لی جائیں۔