قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آل راؤنڈر خالد عباد اللہ88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد عباداللہ نے 1964 اور 1967 کے درمیان پاکستان کے لیے صرف چار ٹیسٹ کھیلے، لیکن ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے، مرحوم کو کپتان حنیف محمد کے اصرار پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے پہلی اننگز میں 166 رنزبنائے۔
لسٹ اے کے 64 میچوں میں خالد عباد اللہ نے 829 رنز بنائے اور 84 وکٹیں لیں، انہوں نے 20 فرسٹ کلاس اور 12 لسٹ اے میچز میں امپائر کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔