تحریک انصاف کا14اگست کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنیکا فیصلہ

83

لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، تحریک انصاف لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے درخواست بھی جمع کروادی ہے۔سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی ۔