اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدت نکاح کیس میں بری ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، لاجک نہیں لاء جیتے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں جو اب تک نظر نہیں آ رہے۔ عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی جتنا ہی آئین و قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، لاجک نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ نکاح والا کیس تو تھا ہی شرمناک جس کا یہ فیصلہ ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں آسانی سے چیزیں ختم نہیں ہوتیں۔