کوئٹہ( نمائندہ جسارت)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمٹ بلوچستان نے گڈانی میں سرکاری اراضی کو سستے داموں فروخت کرنے پر ریٹائرڈ ڈپٹی رجسٹرار اجمیر کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ریٹائرڈ ڈپٹی رجسٹرار بشیر احمد نے کروڑوں روپے کی لیز سرکاری زمین 73 ایکڑ اراضی صرف 19 لاکھ میں فروخت کر کے رقم خرد برد کرلی ۔شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اینٹی کرپشن بلوچستان کوئٹہ سرکل میں بشیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔حکام کے مطابق اور ملزم بشیر احمد اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن بلوچستان نے کارروائی شروع کردی ہے۔