سکھر ‘ وفاقی محتسب ریجن کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

46

سکھر (نمائندہ جسارت) وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر IRD ڈاکٹر عبدالوحید اندھڑ کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس خیرپور میں عوام کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت/کھلی کچھری ہوئی۔لوگوں نے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے، وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر IRD ڈاکٹر عبدالوحید اندھڑ کی زیر صدارت خیرپور سرکٹ ہاؤس میں عوام کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت/کھلی کچھری کی گئی، جس میں شہریوں کی جانب سے وفاقی محکموں، سیپکو خیرپور، سوئی سدرن گیس، نادرا، پی ٹی ای، پاکستان ریلوے، نیشنل بینک، پاسکو، ایف آئی اے، اِے او بی آئی، پاسپورٹ آفس، نیشنل ہائی وے اور دیگر محکموں کے افسران اور عملے کے خلاف شکایات درج کی گئیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر ڈاکٹر عبدالوحید اِنڈڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف وفاقی محکموں کے خلاف 60 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ 30 درخواستوں کو موقع پر حل کر کے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جب کہ بعض اداروں نے تحقیقات کے لئے کچھ وقت کا مطالبا کرتے ہوئے درخواستوں پر کارروائی شروع کر دی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے شہریوں کی جانب سے درخواستوں میں درج مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی سرکٹ ہاؤس خیرپور میں عوام کی شکایات پر سماعت مقرر کی جائے گی اور دیگر موصول ہونے والی درخواستوں کو حل کیا جائے گا۔