عمران خان نے 3 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

247
who is behind the attack

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم پاکستان ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں حقائق کے خلاف ضمانتیں مسترد کیں۔

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عبوری ضمانتوں پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں۔