کسی سے جوڑ توڑ نہیں چاہتے، اسٹیبلشمنٹ نئے شفاف الیکشن کرائے، عمران خان

211
ountry will go bankrupt

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ جوڑ توڑ کے خواہاں نہیں ہیں، اسٹیبلشمنٹ نئے اور صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کرائے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی جوڑ توڑ میں شامل نہیں ہوں گے، اب حکومت میں آنے کا کیا فائدہ؟ ملک بچانا ہے تو واحد راستہ صفاف شفاف انتخابات ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ  نئے انتخابات کرائے۔

عمران خان نے کہا کہ اگلے مالی سال کا بجٹ اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ حکومت عوام پر ٹیکسز کی بارش کررہی ہے۔

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،  شکر اور خوشی کا مقام ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔ اسی نظام میں طاقت ور قانون کے تابع ہوتا ہے۔ عدالتی فیصلے سے عوام کی امید بڑھی ہے۔