کوئٹہ،فلور ملزم کی ہڑتال کے باعث آٹے کا ذخیرہ محدود ہوگیا

106

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)آٹے کی ملوں کی ہڑتال کے باعث ذ خیرہ محدو ہو کر رہ گیا ہے جس کے بعد شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔فلور ملز کے احتجاج کا اثر کوئٹہ میں بھی پڑھنے لگا، شہر کے دکانوں میں موجود آٹے کا اسٹاک تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔صدر آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن خدائیداد آغا نے کہا ہے کہ مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو عوام کو آٹے کے حصول میں مشکلات پیدا ہوں گی۔ بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے جب تک حکومت ٹیکسز کے خاتمے کا اعلان نہیں کرتی احتجاج جاری ر ہے گا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فلور ملز کی ہڑتال کے باعث 50 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 6سے 8سو روپے کا اضافہ ہو گیا اسٹاک کی کمی کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔