پیاف کا لاہور بزنس مین فرنٹ سے اتحاد

135

لاہور (کامرس رپورٹر ) پیاف آفس ایم ایم عالم روڈ لاہورمیں بزنس مین فرنٹ نے پیاف کے ساتھ الائنس کر لیا۔ پیاف آفس میں ہونے والی پریس کانفرنس میںبانی پیاف میاں شفقت علی،انجینئر سہیل لاشاری، عرفان اقبال شیخ،ناصر حمید خان،خواجہ شہزاد ناصر، سید محمود غزنوی،مسعود نظامی،نعمان الحق، راجہ وسیم حسن ترجمان پیاف سمیت ای سی ممبران کے علاوہ لاہور بزنس مین فرنٹ کے صدر امجد چوہدری،پیٹرن انچیف سید عظمت علی شاہ، مسعود بٹ،آغا افتخار،ساجد عزیز میر سمیت دیگر قائدین بھی شریک ہوئے۔ بزنس مین فرنٹ کے صدر امجد چوہدری نے کہا کہ ہم اس سال لاہور چیمبر الیکشن میں اتحادی ہوں گے اورپیاف اور بزنس مین فرنٹ الائنس کے امیدواروں کو بھاری مارجن سے جتوائیں گے۔