سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پاکستان تحریک انصاف کو ہوگا: فیصل واوڈا

253

سینئر سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پاکستان تحریک انصاف کو ہوگا، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔

فیصل واوڈا نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا ہے۔