پاکستان کو سافٹ سے ہارڈ اسٹیٹ بنانا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

108

 

راولپنڈی (صباح نیوز)ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مافیاز کھل کر کام کر رہی ہیں اور اسمگلرز کو سزائیں نہیں مل رہیں، پاکستان کو سافٹ سے ہارڈ اسٹیٹ بنانا ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے یونیورسٹیز کے طلبہ واساتذہ سے بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے ملک میں روزانہ 126 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جاتے ہیں۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہے۔ کراچی پورٹ پر کئی ہزار روپے کی ٹیکس چوری ہوتی ہے، ہمارے ہاں اصل معیشت سے جعلی معیشت زیادہ مضبوط ہے، ہماری اصل معیشت کا حجم 350 ارب ڈالر ہے، جعلی معیشت پر قابو پا لیا تو اصل معیشت کا حجم ایک ہزار ارب ڈالر ہو جائے گا۔