عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

138

 

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں شبلی فراز، عمر ایوب اور رؤف حسن ،شہریار آفریدی اور جنید اکبر شامل تھے۔پی ٹی آئی کے رہنما ملاقات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کیے بغیر واپس چلے گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔ عمران خان سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، پارٹی، سیاسی، ملکی امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور، ملکی معاملات بالخصوص کپتان کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی احتجاجی تحریک پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔