ہرارے(اسپورٹس ڈیسک) :زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا گیا جو 21 سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے ڈرافٹ اور میچوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔افریقا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ٹی 10 ٹورنامنٹ ہے جس کے افتتاحی ایڈیشن کے تمام میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تھے۔ زیم افرو ٹی 10 کے پہلے سیزن نے تاریخ رقم کی تھی کیونکہ یہ ہرارے اسپورٹس کلب میں فلڈ لائٹس میں کھیلا جانے والا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔
دوسرے ایڈیشن سے قبل گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا مکوہلانی نے کہا کہ ہمیں زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ سیزن 2 کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ ہم زمبابوے میں کرکٹ کے دوسرے ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ یہ ایڈیشن بھی پہلے کی طرح ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔