چین کوئلے پر انحصار کم کرکے قابل تجدید تونائی کی پیداوار میں سب سے آگے

123

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں تھنک ٹینک گلوبل انرجی مانیٹر (جی ای ایم) نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں زیر تعمیر بڑے ہوائی اور شمسی پلانٹوں کا تقریباً دو تہائی حصہ چین میں ہے جہاں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے نے کوئلے کی پیداوار کے حصے کو کم کر کے ایک نئی سطح تک پہنچا دیا ہے۔ چین ہوائی اور شمسی توانائی کا 339 گیگا واٹ یا عالمی سطح کا 64 فیصد بنا رہا ہے۔