پاکستان اور آذربائجان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

220
Signing of MoUs and Agreements

اسلام آباد: پاکستان اور آذربائجان کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب انعقاد کیا گیا وزیراعظم پاکستان اور آذربائجان کے صدر کی تقریب میں شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تفصیل کے مطابق قونصلر امور پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔حکومت آذربائجان کی وزارت معاشی امور اور حکومت پاکستان کی وزارت نجکاری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے اس کے علاوہ ٹرانزٹ ٹریڈ ،ترجیحی تجارتی کا معاہدہ کیا گیا۔

وزارت قانون حکومت آذربائجان اور وزارت قانون و انصاف حکومت پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت دستخط کئے گئے ۔سال 2024 سے 2029 تک کا ثقافتی تبادلوں کا پروگرام شامل ہے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے،آذربائجان ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن، باکو شہر اور اسلام آباد شہر کے درمیان سسٹر سٹی، اسمال اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ایجنسی آف آذربائجان اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت دستخط کئے گئے۔

سائینس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔ نظامی گنجوی انسٹی ٹیوٹ آف لیٹریچر آذربائجان اور اکادمی ادبیات پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔حکومت آذربائجان اور حکومت پاکستان کے درمیان ائیر سروس کا معاہدہ کیا گیا۔