محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر خصوصی نظر رکھی جائے گی، ترجمان آئی جی اسلام آباد

346

اسلام آباد: ترجمان آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو پکڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی نظر رکھیں گے۔

ترجمان آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی سوشل میڈیا سیل بھی قائم کیا ہے اور اسے واٹس ایپ گروپس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں نفرت انگیز تقاریر پر نظر رکھنے کا کام سونپا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کے سوشل میڈیا سیل اے آئی جی آپریشنز کی زیر نگرانی کام کرے گا، سوشل میڈیا سیل سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپوں میں نفرت انگیز تقاریر کا مانیٹر کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی تقاریر و نفرت انگیز مواد شئیر کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، ایسے افراد کے خلاف سائبر کرائم سیل میں مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔