اسکلز ڈیولپمنٹ کی تربیت مفت دی جائے گی، مریم نواز

82

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے ملاقات کی،ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ،عوامی مسائل اور ضروریات پر گفتگو کی گئی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔رکن پنجاب اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹس کو بھی سراہا۔عدنان افضل چٹھہ نے یوتھ ا سکلز ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پراجیکٹس کی تعریف کی۔