برطانوی وزیراعظم اور 650 پارلیمانی ارکان نے حلف اٹھا لیا

248
برطانوی دارالعوام میں منتخب ہونے والے ارکان اجلاس میں شریک ہیں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور نئے پارلیمانی ارکان نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد کیئر اسٹارمر اور 650 ارکان اور ان کی کابینہ نے کامنز رول پر دستخط کیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سر لنڈسے ہوئل دوبارہ ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ حلف اٹھانے والے ارکان میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں،جن میں شبانہ محمود ، افضل خان، عمران حسین، راجایاسین اور ناز شاہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 650ارکان میں سے 335پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ ہاؤس آف کامنز کی 263نشستوں پر تقریباً 40 فیصد خواتین کی بڑی تعداد منتخب ہوئی ہے۔