چین کا جاپان اور امریکا سے درآمدی آپٹیکل فائبرکی ٹیوب پراینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی جاری رکھنے کا اعلان

184
tantamount to license

بیجنگ:چین نے جاپان اور امریکا سے درآمد شدہ آپٹیکل فائبرکی ٹیوب پراینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزارت تجارت نے حال ہی میں جاری کی گئی اینٹی ڈمپنگ تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ایک حتمی فیصلے میں کہا کہ پانچ سال کے لیے عائد کی گئی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی جمعرات سے مثرہوگی،اس معاملے کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات 2023 میں شروع کی گئی تھیں۔

جاپانی درآمدات پر  14.4 فیصد سے 31.2 فیصد تک جبکہ امریکی درآمدات پر17.4 فیصد سے 41.7 فیصد تک ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔اگست 2015 میں، چین نے جاپان اور امریکہ سے درآمد شدہ فائبر پرفارمز پر دو سال کی مدت کے لیے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کانفاذ  شروع  کیا تھا  جسے بعد میں 2018 میں مزید پانچ سال تک توسیع دی گئی۔