آئی پی پیز پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرکے سستے ذرائع سے بجلی کی خریداری شروع کی جائے، سکھر چیمبر

62

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز پی پیز کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو فوری طور پر ختم کرکے سستے ذرائع سے بجلی کی خریداری شروع کی جائے، سکھر چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بلال وقار خان، قائمقام صدر گرداس وادھوانی، نائب صدر محمد کامل فاروقی، سابق صدور اور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران نے مجلسِ انتظامیہ کے اجلاس میں مذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا ھے کہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے مختلف صنعتی شعبوں میں بڑے پیمانے پر بندشیں ہورہی ہیں، اسکے علاوہ کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، وفاقی حکومت اء پی پیز کے ساتھ تمام تر معاہدوں کو فوری طور پر ختم کرے کیونکہ یہ معاہدے پاکستان کی اکانومی پر بوجھ ہیں،وفاقی حکومت کو چاہیے کہ جلد آئی پی پیز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی وضع کرے اور قومی مفاد میں صنعتوں، تاجر برادری و گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی سستی قیمتوں میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ کاروباری حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے اور غریب عوام کا جینا مشکل ہو جائے گا۔