۔9 مئی کے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج

216

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں 3 روز قبل پی ٹی آئی کے بانی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ حکومت نے عمران خان کی جناح ہاؤس اور دیگر دونوں مقدمات میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری درکار ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے منگل کو محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت خارج کردیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے۔