2024کی پہلی ششماہی کے دوران 400نئی 4Gسائٹس کا اضافہ

76

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے سال 2024کی پہلی ششماہی کے دوران اپنے ڈیٹا نیٹ ورک کو مزید وسیع کرتے ہوئے 400سے زائد 4Gسائٹس کا اضافہ کیا ہے ۔ یہ کامیابی پاکستان کے دوسرے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک کے طوپر زونگ فورجی کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے ۔ زونگ فورجی پورے پاکستان میں ڈیٹا تک رسائی کویقینی بنانے کے عزم کے تحت49ملین صارفین کو سروسز فراہم کررہاہے ۔ یہ کوشش وسیع اور بااعتماد کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لیے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ زونگ فورجی نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا بڑا منصوبہ مکمل کیا ہے۔ زونگ فورجی نے 2T2R ٹیکنالوجی کو جدید 8T8R ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا ہے اور سی پیک روٹ کے ساتھ دور دراز علاقوں میں منصوبوں کے ذریعے اپنے صارفین کے تجربے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔ نیٹ ورک کی پائیداری کے لیے اپنی وابستگی کے ایک اہم حصے کے طور پر،زونگ فورجی نے سال 2024کی پہلی ششماہی کے عرصہ میں 1400 سے زیادہ پاور اپ گریڈ مکمل کیے ہیں، ان میں لی لون سالوشنز بھی شامل ہیں، جو روایتی پاور بینکوںکے مقابلے میں تیزرفتاراورزیادہ عرصہ تک چلنے والی بیٹری چارجنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔