لندن(اسپورٹس ڈیسک)ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز کے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 26رنز سے شکست دے دی،ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا چیمپئینز کی ٹیم نے بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے، شان مارش 41جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں ڈینیل کرسچن نے 33گیندوں پر 69رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7چھکے اور 3چوکے شامل تھے،ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈنک 17، لوکی فرگوسن 26اور بین کٹنگ 24رنز بناکر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر روبن اتھاپا 12، عرفان پٹھان 9رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مڈل آرڈر میں یوسف پٹھان نے 78رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ بھی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے،دیگر کھلاڑیوں میں شریش رائنا 12، کپتان یورواج سنگھ 19، پون نیگی 11جبکہ ہربھجن سنگھ 4رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے،آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل اور نتھین کوالٹر نائل نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔
،واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں جبکہ بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے مقابلہ جاری ہے،قومی لیجنڈز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں 4میچز میں 4فتوحات کیساتھ ناقابل شکست ہے۔