لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کےلئے ان کی رہائش گاہ گلبرگ پہنچے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تھے۔
صدر مملکت نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ ملاقات میں چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری موسیٰ الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔