اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھجور فیسٹول کا انعقاد ستمبر 2024 میں ہو گا، جس سے کھجور کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی،ملک میں کھجور کی پیداوار بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے وزارت فوڈ سکیورٹی بھر پور تعاون کو یقینی بنائے گی ، کھجور کی پیداوار میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں کھجور کی برآمدات حوصلہ افز نہیں ہیں مگر صلاحیتیں موجود ہیں ، کھجور کی برآمدات کو بھی بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس اقدام سے پاکستان میں کھجور کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی، کھجور پاکستان کے لیے ایک اہم فصل ہے اور وزارت فوڈ سکیورٹی کھجور کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے پرعزم ہے ۔