کراچی یونائیٹڈ کا برطانوی فٹبال کلب کیساتھ معاہدہ

213

کراچی یونائیٹڈ اور برطانوی فٹبال کلب سوئنڈن ٹاؤن ایف سی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں کلبز کے درمیان منگل کے روز برطانیہ میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے فٹبالرز اور کوچز کو برطانیہ میں تربیت کے مختلف مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

معاہدے کے مطابق سوئنڈن ٹاؤن کلب کراچی یونائیٹڈ کے کوچز کے لیے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔ فٹبالرز اور کوچز کی برطانیہ میں تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں معاہدے کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے پلیئرز کو ڈیولپمنٹ پاتھ وے بھی فراہم ہوگا اور کراچی کے فٹبالرز کو ایکسچینج پروگرام کے تحت برطانیہ میں فٹبال کھیلنے کا موقع ملےگا۔