سکھر : بندھانی محلے کی بجلی منقطع

66

سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کے ایک ارب 5 کروڑ روپے نادہندہ بندھانی محلے کی بجلی منقطع، خواتین سراپا احتجاج، پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا دیا، بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی موجودگی میں بندھانی برداری کی ممتاز شخصیات نے سیپکو چیف سعید احمد ڈاوچ و اعلیٰ افسران سے مذاکرات کیے، بندھانی برداری کے افراد بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے، بقایا جات دینے پر دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔ اس موقع پر 1500 سے زائد صارفین میں سے تقریباً 200 ادائیگی کرنے والے نکلے۔ بل ادا کرنے والوں کو 25 اور50 کلو واٹ کے ٹرانسفارمر لگا کر دیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔