جاپان اور فلپائن نے چین کے خلاف دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

198
چین کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے جاپان اور فلپائن کے وزرا معاہدے پر دستخط کررہے ہیں
چین کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے جاپان اور فلپائن کے وزرا معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرئہ جنوبی چین میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان اور فلپائن نے مشترکہ خدشات کے سبب دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا اور فلپائنی وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو نے منیلا میں معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے وقت فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر بھی موجود تھے۔ اس معاہدے کے تحت جاپانی افواج فلپائن میں فوجی مشقیں کریں گی اور فلپائنی افواج جاپان میں جنگی تربیت بھی لے سکیں گی۔