فوڈ پانڈا کا س ڈلیوری پارٹنرز کے کام میں بہتری کیلئے اقدام

184

کراچی(کامرس رپورٹر)معروف ڈلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا اپنے ڈلیوری پارٹنرز کیلئے ’پانڈا ہارٹس‘کے ساتھ اپنے تعاو ن میں اضافہ کررہا ہے،اس فلیگ شپ پروگرام کا مقصد پانچ بنیادی شعبوں حفاظت،بہبود،ذاتی ترقی،کمیونٹی اور فلاحی مراعات میں ڈلیوری پارٹنرز کی ترقی کیلئے معاونت اور ان کی مدد کرنا ہے۔فوڈپانڈا کے سی ای او منتقا پراچہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپنے ڈلیوری پارٹنرز کیلئے ایک مثبت اور معاون ماحول بنانے کیلئے پرعزم ہیں،اور پانڈا ہارٹس اس کوشش کا ایک اہم حصہ ہے۔ہمارا مقصد پانڈا ہارٹس کے ذریعے شراکت داروں کی ایک مضبوط کمیونٹی بناناہے،جو کامیاب ہونے کیلئے خود کو قابل قدر اور با اختیار محسوس کرسکیں۔ gig work کے زیادہ عا م ہونے کے بعد ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کے کام میں بہتری لائی جائے۔یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے فرنٹ لائن ہیروز کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مسلسل بہتری لاتے رہیں۔‘‘فوڈ پانڈا نے گزشتہ برسوں میں اپنے ڈلیوری پارٹنرز سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک کے بعد اپنے ڈلیور ی کے تجربے کو مزید بہتر کیا ہے۔