جاز کا فرخ خان کو چیف فنانشل افسراور سی ای او مقرر کرنے کا اعلان

224

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان کی جاز کے چیف فنانشل افسر اور مائکرو فنانس ہولڈنگز (MFH)کے سی ای او کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے۔ فرخ خان 15 ستمبر 2024 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فرخ خان موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ میں بھی شامل ہوں گے۔ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے سی ایف اوگبور کوچش سال کے آخر تک جاز کے ساتھ کام کریں گے تاکہ عہدہ کی منتقلی کو ہموار بنایا جا سکے،فرخ خان بڑے مالیاتی اداروں میں قیادت کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، جس میں ایکومین فنڈ کے سی ای او، بی ایم اے کیپیٹل مینجمنٹ کے شریک بانی اور سی ای او، اور امریکن ایکسپریس میں سی ایف او کے کردار شامل ہیں۔انضمام اور عوامی پیشکشوں میں ان کی مہارت جازکی مالیاتی حکمت عملی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ جازکے سی ای او اور چیئرمین موبی لنک مائکرو فنانس بینک عامر ابراہیم نے کہا، ”ہم فرخ خان کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔