صرف دورہ افغانستان سے مسائل حل نہیں ہونگے، بلاول

88

پشاور(صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اتنے ممالک اور فوج کو افغانستان میں شکست ہوئی، دورہ افغانستان سے مسائل حل نہیں ہوتے ،نہ چائے کا کپ پینے سے، افغانستان اور پاکستان کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے ، یہ تاثر ہے کہ آپ ایک جہاز پکڑ کر وہاں جائیں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے، مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ضروری ہے۔بلاول زرداری نے پشاورکے ارکان اسمبلی، پشاور پریس کلب کی کابینہ، اور مختلف شخصیات سے ملاقا ت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پریس کلب کا دورہ کروں، سندھ میں پیپلز پارٹی نے ترقیاتی کام کیے، دوسرے صوبوں کے صحافی آکر دیکھیں پیپلزپارٹی نے سندھ میں کیا کام کیے۔