فیصل آباد وگردونواح میں چوری کی 140 سے زائد وارداتیں

73

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار جبکہ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے اور اوباش افراد نے سبز باع دکھا کر 5خواتین اور دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب کی نصرت بانو نے بتایا کہ اوباش ملزم اعجاز نے اسکی بیٹی (الف)‘ مدینہ ٹائون کے علاقہ خیابان کالونی نمبر3 کے شہباز نے بتایا کہ اوباش ملزمان علی آفتاب وغیرہ نے اسکی اہلیہ (ش)‘ ملت ٹائون کے علاقہ 117 ج ب کا رہائشی عثمان نے بتایا کہ ملزمان حسنین وغیرہ نے اسکی بیٹی (س) کو اغواء کر لیا‘ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب کی رسولاں بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی (ر) بازار گئی واپس نہ آئی، ڈجکوٹ کے علاقہ 261 رب کی آمنہ بی بی کی ہمشیرہ (ن) کو اوباش ملزمان ارشد وغیرہ اور تھانہ مرید والہ کے علاقہ 201 گ ب کی جمشید کی اہلیہ کو نامعلوم افراد نے خریداری کے بہانے بلا کر اغواء کر لیا جبکہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ کے رہائشی عرفان نے بتایا کہ اس کا ماموں فاروق اور 206 رب کے امجد علی بیٹا ابوبکر گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔میاں ٹرسٹ ہسپتال کے باہر مجاہد سے 10ہزار روپے‘ جامعہ چشتیہ چوک کے قریب حمزہ سے فون‘ بجلی گھر کے قریب نعمان سے نقدی‘ فون‘ جیل روڈ پر زین العابدین سے موبائل فون‘ 218 رب کے رفیق خان سے 13ہزار روپے‘ 3 ج ب کے اسد پرویز سے ساڑھے تین لاکھ‘ 47 ج ب کے مقبول احمد کے ڈیرہ سے اڑھائی لاکھ کے بکرے‘ 3 ج ب کے سراج کے غلہ سے 7لاکھ چور لے گئے‘ گرین ٹائون کے قریب ابوبکر سے سوا دو لاکھ روپے‘ کریسنٹ مل روڈ پر مزمل سے 22ہزار روپے‘ 203 رب کے اسد سے 67سو روپے‘ حمید چوک کے قریب عثمان ستار سے 10ہزار روپے‘ فون‘ جھال انڈر پاس س عبدالمعیز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ شیخوپورہ روڈ پر عظیم سے 20ہزار روپے چھین لیے‘ ملت ٹائون کے دھنولہ کے قریب فیکٹری کے گودام سے لاکھوں کا کپڑا چوری‘ لاثانی پلی کے قریب صدیق آصف سے 55ہزار روپے چھین لیے۔