نئے برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

185

لندن: برطانیہ کے نئے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا گیا، جس میں انہوں نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کرنے کے ساتھ تنازع کے حل کا مطالبہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشرق وسطیٰ سمیت غزہ اور لبنان کی تازہ صورت حال اور حزب اللہ و حماس سے متعلق بھی بات چیت کی۔ سرکیئر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ ماحول میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فریقین کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو دورے کی دعوت بھی دی۔