حقیقی آزادی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی ٹی آئی

237
immediate resignation

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسلام آباد اور میانوالی پولیس کی جانب سے قائدِ حزب اختلاف  عمر ایوب خان کی رہائشگاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحرک انصاف ( پی ٹی آئی )  عمران خان کی قیادت میں ملک میں آئین کی بحالی اور ملک و قوم کی حقیقی آزادی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ قائدِ حزب اختلاف کے خلاف اقدام ملک میں ایوزیشن کے وجود کو مٹانے اور تنقید و اختلاف کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی آمرانہ رسم کا تسلسل ہے، قومی اسمبلی کے اسپیکر پر لازم ہے کہ پنجاب اور وفاق کی مینڈیٹ چور حکومتوں کے اشتعال انگیز اقدام کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف ایوان کی سطح سے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمر ایوب خان سمیت تحریک انصاف کا ہر کارکن اور ذمہ دار مینڈیٹ چور فسطائیوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔