امریکا میں پارہ 55ڈگری تک پہنچ گیا،جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ،الرٹ جاری

222
fire in the forests, the alert

نیو یارک: مغربی امریکا کے حصوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، 36ملین افراد گرمی کی وارننگ کے زیر اثر ہیں۔ پارہ 55 ڈکری یک پہنچ گیاہے۔ جنگلات میں آگ لکنے کا خدشات بڑھ گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایریزونا، واشنگٹن اوریگون میں ریکارڈ درجہ حرارت ہونے کا امکان ہے، کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ میں درجہ حرارت 48اور ڈیتھ ویلی میں 55ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 20ڈگری سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرم اور خشک ہوا کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا اور جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے باعث سانتا باربرا کائونٹی کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔