افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو 8 ہزار ٹن پیاز بھجوا دی

193

کابل:افغان میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے افغانستان کے صوبہ کنڑ سے براستہ پاکستان بھارت کو مقامی تاجروں نے 9 کروڑ 10 لاکھ افغانی سے زاید مالیت کی پیاز برآمد کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بارہزاروںٹن پیاز بھجوائی ہے۔

افغانستان کی عبوری حکومت کے مطابق امارتِ اسلامیہ کی حکومت افغانستان سے پڑوسی ممالک کو برآمدات میں نا صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے کے کئی ملکوں کو بھی برآمدات کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔