غزہ: حماس کی کارروائی میں اسرائیلی کمانڈر ہلاک

205
A prisoner exchange

 غزہ:حماس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی کمپنی کے کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کی کارروائی میں صیہونی فوجی فرار ہوگئے، 3 اسرائیلی بھی زخمی ہونے کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب رہے ، ہلاک ہونے والے اسرائیلی کمانڈر کی شناخت میجر جلاہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔

خیال رہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی کمانڈر نے اپنے ایک وڈیو  پیغام میں حماس کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا، لیکن حماس کی کارروائی میں بھاگنے والے فوجیوں میں شامل نہ ہوسکا اور حماس کی کارروائی کا نشانہ بن گیا۔