عوامی مسائل کے حل کیلیے اسلام آباد میں دھرنا دینگے، لیاقت بلوچ

174

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان نے اوور بلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 12جولائی کو اسلام آباد میں بجلی بحران ، مہنگائی  اور آئی ایم ایف کی بدترین غلامی کے خلاف دھرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلیے اسلام آباد میں دھرنا دینگے، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،جس کی وجہ سے غریب خودکشی کررہا ہے،  اشرافیہ اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اوور بلنگ المیہ ہے، فوج نے بجلی چوروں کے خلاف تو یونٹ قائم کرلیا لیکن بجلی لوڈ شیڈنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، متوسط طبقہ اپنے خون پسینے کی کمائی سے بجلی کے کئی کئی ہزار کے بل بھر رہاہے،صورت حال یہی رہی تو ملک میں بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔