نیٹ فلیکس مزید مہنگا ہوگیا، آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس عائد

207

اسلام آباد:رواں سال کا مالی بجٹ منظور ہونے کے بعد ویڈیو آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ سبسکرپشن فیس ادا کرنے پر آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلر صارفین انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس پہلے ہی ادا کررہے ہیں، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ کارڈ ٹرانزیکشن چارجز 4 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔

 انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروسز پر اضافی ٹیکس سندھ ریونیو بورڈ نے عائد کیا ہے،نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس بنکس وصول کریں گے۔