کراچی میں موسلا دھار بارش ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں

291

کراچی: بندرگاہی شہر کراچی کے مخلتف علاقوں میں کہیں موسلا دھار بارش اور کہیں ہلکی بونداباندی ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے شہریوں کو راحت ملی ہے ۔

کراچی کے گلشن حدید، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد جیسے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ جبکہ ملیر میمن گوٹھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ ، صدر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے شہر میں جھلسا دینے والی گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے ، ٹھنڈٰی ہوائیں چلنے سے گرمی سے پریشان شہریوں کو راحت ملی ہے موسم کے بدلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ، موسلا دھار بارش والے علاقوں میں نکاسی آب کےلیے انتظامات کا ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا  ۔

کراچی کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور مختلف علاقوں میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

اس سے قبل، پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آج شہر کے کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی تھی۔

آئندہ مون سون کی تیاری کے لیے کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے خصوصی ٹیمیں مقرر کرتے ہوئے رین ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

سی بی سی  کے ترجمان نے اعلان کیا کہ بارش کے ہنگامی منصوبے کے تحت 1,288 عملے کو خصوصی فرائض سونپے گئے ہیں، جن میں 638 عملہ سات شعبوں میں اور 650 برساتی پانی کی نکاسی کے لیے وقف ہیں۔