بجلی صارفین پر اضافی یونٹ اور اوور بلنگ ظلم ہے‘ا سد خان جدون

64

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف مارگلہ ٹاﺅن اسلام آباد کے رہنما اسد خان جدون نے کہا ہے کہ بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے۔ اپنے بیان میں کہا حکومت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے وزیرِاعظم شہباز شریف کا ذمے دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلزمیں اضافی
یونٹس ختم کر کے صارفین کو نئے بل جاری کیے جائیں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف عوام کا غصہ جائز ہے عوام، تاجر، صنعت کار، ملازم پیشہ افراد نے آئی ایم ایف کا حکومتی بجٹ مسترد کر دیا ہے حکومت کو بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکس ختم کرنے ہوں گے۔