نوابشاہ،اوور ہیڈ برج پرکیمرے نصب کیے جائیں

164

نوابشاہ (نمائندہ جسارت)اوور ہیڈ برج پر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیمرے نصب کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق اوور ہیڈ برج پر کیمروں ہونے کی وجہ سے منشیات حادثات کی روک تھام چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کمی لائی جا سکتی اور دیگر جرائم کا مکمل خاتمہ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ شہر نوابشاہ کی آبادی میں چونکہ بہت زیادہ اضافہ گزشتہ سالوں میں بہت تیزی سے ہوا ہے اس اضافے کے سبب شہر میں اگر ایک طرف ٹریفک مسائل میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب دونوں اوور ہیڈ برج پر کیمروں کے نہ ہونے کی وجہ جرائم کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا کبھی کبھار پولیس کے اہلکار چیکنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن ان سے جرائم میں کمی نہیں آرہی۔ حق دو تحریک نوابشاہ جو ایک ایسی سماجی تنظیم ہے جس کے ذریعے مختلف علاقوں میں جب معلوم کیا گیا اس سلسلے میں تو معلوم ہوا کہ اوور ہیڈ برج جو شہر کو دونوں اطراف سے ملانے میں معاون و مددگار ہے اگر ایک طرف خسرہ حالی کا شکار ہے تو دوسری جانب اس پر کیمروں کے نصب نہ ہونے کی وجہ سے روز کے معمولات میں جرائم منشیات حادثات چوری ڈکیتی رہزنی وغیرہ میں اضافہ ہوا ہے امید ہے کہ اس اوور ہیڈ برج پر فوری طور کیمروں کی تنصیبات کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کے نہ ہونے کی وجہ سے جرائم کی مکمل تحقیقات کرنے میں بھی پولیس کو فنی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انصاف کی فراہمی میں سائلین کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ملزموں کا مزید حوصلہ بڑھتا ہے جبکہ مشتبہ افراد بھی مسلسل اپنے عزائم میں کامیاب ہوتے چلے جارہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر جرائم میں اضافہ ہونا تشویشناک امر ہے لہٰذا آئی جی سندھ ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد اس جانب فوری توجہ دیکر کیمروں کی تنصیبات کا عمل جلد شروع کروائیں۔