عبدالمالک مجاہد کی ڈھائی ماہ پاکستان میں قیام کے بعد سعودی عرب واپسی

266
عبدالمالک مجاہد

کتاب و سنت کی اشاعت کا عالمی ادارہ، “”دارلسلام”” کے مینجنگ ڈائریکٹر، معروف دینی، علمی اور مذہبی شخصیت مولانا عبدالمالک مجاہد الحمد للہ ثم الحمد للہ پاکستان میں ڈھائی ماہ کے قیام کے بعد بروز جمعرات بتاریخ 4 جولائی 2024 کو سعودی عرب ریاض واپس پہنچ گئے۔ پاکستان میں ان کا قیام لاہور میں نہایت کامیاب اور مصروف گذرا۔ متعدد شادیوں اور درجنوں پروگراموں میں شرکت، ہر روز کے دروس، 10 خطبات جمعہ، دارالسلام لاھور میں مرکز خدمہ القرآن اور چلڈرن سیکشن کا اضافہ، پیغام ٹی وی پر ھفتہ وار ریکارڈنگ، مظلوم قیدیوں کی مدد کے لئے وکلاء کے ساتھ مل کررہائی، مظلوم اسیران کا قیام، علی پور چٹھہ میں مسجد مدرسہ اور سکول کے لئے چار کنال جگہ کا خریدنا، وکلاء کے چیمبر میں قرآن پاک پڑھانے کا بندوبست۔ متعدد مساجد کا افتتاح اور سب سے بڑھ کر امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی سنہری زندگی پرکتاب مکمل کرنے میں مصروف ترین دن گزرے، بلاخیر مکمل ہو ہی گئی۔ اب سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے سنہرے واقعات پر مشتمل نئی کتاب پراور متعدد نئے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے تمام احباب سے دعاوں کی درخواست کی ہے۔ انھوں نے مشورے اور نیک تمنائیں بھی طلب کی ہیں۔ اخیر میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام کا مزا آتا گیا۔ اسی لئے کہوں گا کہ پاکستان زندہ باد