وزارت آئی ٹی سمیت دیگر وزارتوں کو ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

201

اسلام آباد:وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) وٹیلی کمیونیکیشن نے وزارت آئی ٹی سمیت دیگر وزارتوں کو ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے، وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کے لیے سفارشات طلب کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ میڈیا کے ایک سیکشن میں خبروں سے یہ تاثر پیداہواہے کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر وزارتوںکو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ  مذکورہ وزارتوں کو ختم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کے لیے سفارشات طلب کرتے ہوئے مذکورہ وزارتوں کو ختم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔