گوادر:پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائرپورٹ دسمبر میں فعال ہوگا

163

گوادر میں پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ہوائی اڈا ‘‘نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ’’رواں سال دسمبر میں فعال ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر اپنے  آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور دسمبر میں یہ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائرپورٹ پروازوں کے لیے تیار ہوگا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کے دوسرے گرین فیلڈ ہوائی اڈے نیو گوادر ائرپورٹ کے لیے 3 ارب 5 کروڑ 6 لاکھ روپے مختص  کیے گئے ہیں، جس میں سے بلڈنگ، اسٹرکچر پر 2 ارب 19 کروڑ 26 لاکھ روپے، ٹیلی کمیونیکیشن ورک کے لیے 49 کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، مالی سال 25-2024 میں فرنیچر کی خریداری کے لیے 13 کروڑ خرچ ہوں گے اور کنسلٹنسی ورک پر 17 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں اس کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

گوادر ائیرپورٹ کا آپریشنل  حصہ ستمبر میں مکمل ہوگا، ائیرپورٹ آپریشنز دسمبر 2024 تک شروع ہونے کی توقع ہے، ہوائی اڈے کے آپریشنل حصے کا صرف 4 فیصد کام باقی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ سے متعلقہ دیگر ترقیاتی(روڈ نیٹ ورک اور دیگر)کام دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔