دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے فوج اور سیکورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرنی چاہیے، نواز شریف

266
name of Medina

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے فوج اور سیکورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔

نواز شریف کی مری میں سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات ہوئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

اس دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ سات سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں، لیکن انشاءاللہ مخلص اور محنتی قیادت ان مشکلات پر قابو پا لے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کا نام بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ سات سال پہلے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پا لیا تھا۔ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لی گئی تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ 2018 میں ملکی تباہی و بربادی اور ہر شعبے میں زوال کا جو سلسلہ شروع ہوا اس نے عوام کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دیے جن پر قابو پانے کے لیے بہت وقت درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے کیونکہ امن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوشحالی سے ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو توانا کردار ادا کرنا چاہیے۔